ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر پر تمام جماعتوں کے ایک آواز میں بولنے سے صحیح پیغام گیا ہے:مودی

کشمیر پر تمام جماعتوں کے ایک آواز میں بولنے سے صحیح پیغام گیا ہے:مودی

Sun, 17 Jul 2016 19:00:08    S.O. News Service

نئی دہلی17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کشمیر میں ترقی پر سیاسی پارٹیاں ایک آوازمیں بول رہی ہیں اور زور دیا کہ اس نے صحیح پیغام دیا ہے اور ملک کو فائدہ پہنچایا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے یہ تبصرہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ’’ایک آواز‘‘سے بات کرنے کیلئے ان سب کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف جماعتوں نے کشمیر واقعات پر بیان دیا ہے جس سے ملک کو فائدہ ہواہے۔اس نے صحیح پیغام بھیجا اور میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ،لوگوں اورجماعتوں دونوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور سب چیزوں پر قومی مفادات کو اوپر رکھنے کی ضرورت ہے۔


Share: